بھارتی جیلوں میں قید 67 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
09-09-2025
(لاہور نیوز) بھارتی جیلوں میں قید 67 پاکستانی واہگہ بارڈر لاہور سے وطن واپس پہنچ گئے۔
ترجمان پاکستانی ہائی کمشن نئی دلی کے مطابق بھارتی جیلوں میں قید 67 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی ممکن ہو گئی ہے، پاکستانی شہری اٹاری - واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے، 67 میں 19 سویلین قیدی جبکہ 48 ماہی گیر شامل تھے۔ قیدیوں کی وطن واپسی کے عمل کی سہولت کاری کیلئے پاکستان ہائی کمیشن دہلی کے حکام موقع پر موجود رہے۔