لاہور پولیس کا اسلحہ ڈیلرز کی میپنگ اور سکروٹنی کا فیصلہ
09-09-2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے شہر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کی میپنگ اور سکروٹنی کا فیصلہ کر لیا۔
ڈیلرز کے پاس موجود ہتھیار ،گولیاں لائسنس کے مطابق چیک ہوں گی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق جرائم کا 80 فیصد سے زائد حصہ غیر قانونی اسلحہ سے منسلک ہے، ڈکیتیاں، قتل و دیگر سنگین جرائم میں غیر قانونی ہتھیاروں کا استعمال، اسلحہ کی تصدیق میں ہوم ڈیپارٹمنٹ ودیگر ادارے شامل ہوں گے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دیگر الائیڈ محکموں میں اسلحہ ڈیلرز کی مانیٹرنگ کریں گے ،غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی چین توڑنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔