تھیٹر ہالز اور ڈرامہ پروڈیوسرز کیلئے نئے احکامات

09-09-2025

(لاہور نیوز) پنجاب آرٹس کونسل نے تھیٹر ہالز اور ڈرامہ پیش کرنے والوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دئیے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن اور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر ڈرامے کے سکرپٹ کی پیشگی منظوری لینا لازمی قرار دیدیا۔سٹیج پر غیر اخلاقی رقص و حرکات مکمل طور پر ممنوع قرار دے دی گئیں۔ ڈراموں میں قابل اعتراض مکالمے اور گفتگو پر پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ مقررہ وقت سے زیادہ ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کسی بھی ہال میں بغیر اجازت سٹیج ڈرامہ نہیں ہو سکے گا۔