لیسکو کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری
09-09-2025
(لاہور نیوز) لیسکو کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 59 مکمل طور پر اور 8 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں، لیسکو کے مطابق 73,734 متاثرہ صارفین میں سے اب تک 65,721 صارفین کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق باقی 8,013 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 9 سے 10 ستمبر کے درمیان مکمل ہونے کی توقع ہے، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔