بارش اور سیلاب: 910 اموات، 1044 افراد زخمی، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ
09-08-2025
(لاہور نیوز) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں مون سون اور سیلاب سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ 26 جون سے 7 ستمبر 2025 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون اور سیلاب کے باعث 910 اموات ہوئیں۔ بارش اور سیلاب سے 1044 افراد زخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب سے 7850 مکانات کو نقصان پہنچا، بارشوں اور سیلاب سے 1945 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مرنے والوں میں 520 مرد 149 خواتین جبکہ 241 بچے ہیں، زخمیوں ہونے والے میں 444 مرد، 285 خواتین،315 بچے ہیں، سیلاب اور بارشوں سے 6180 مویشی ہلاک ہوئے۔