شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش،موسم خوشگوار

09-08-2025

(ویب ڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے ساندہ، اسلام پورہ، چوبرجی،ریوازگارڈن میں شدید بارش ہوئی اسی طرح اچھرہ، ٹولنٹن مارکیٹ، مال روڈ، انار کلی ایبٹ روڈ ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو،مغلپورہ اور بادامی باغ  کے اطراف میں بھی شدید بارش ہوئی جس کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔