پنجاب کے سرکاری سکولوں سے سولر پینلز چوری ہونے کا انکشاف

09-07-2025

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں سے مالی سال 2022-23 میں سولر پینلز چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایجوکیشن اتھارٹیز کی آڈٹ رپورٹ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی کارکردگی کی قلعی کھول دی.

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبہ بھرمیں چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ملک تنویر اسلم کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس ہوا۔ ضلع راجن پور کے 50 سکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پولیس سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت کر دی، محکمہ تعلیم  نے ساری ذمہ داری ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی پر ڈال دی، کمیٹی نے استفسار کیا کہ کتنے سکولوں سے پینلز چوری ہوئے اور کتنی ریکوری ہوئی؟ محکمہ تعلیم کے حکام  نے کہا کہ سولر پینلز کی چوری سے متعلق ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں تاہم ابھی تک ریکوری میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔