رواں سال رکشہ ڈرائیورز کو 80 ہزار 700 سے زائد لائسنس جاری
09-07-2025
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک لائسنسنگ کی سربراہی میں لائسنس کی فراہمی میں حیرت انگیز اضافہ، صوبہ بھر میں ہر اتوار رکشہ ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد جاری جبکہ رواں سال رکشہ ڈرائیورز کو 80 ہزار 700 سے زائد لائسنس جاری کئے گئے۔
سال 2025 میں رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کی فراہمی میں 144 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال رکشہ ڈرائیورزکو 80 ہزار 700 سے زائد لائسنس جاری کئے گئے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیورز کا اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خوش آئند ہے، اتوار کو کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد ٹریفک پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ پنجاب کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں رکشہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ہے، ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کیلئے الگ کاؤنٹر اور خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لائسنس کے بعد رکشہ ڈرائیورز با اعتماد طریقے سے رکشہ چلا سکیں گے، شفافیت اور میرٹ پر لائسنس کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ رکشہ یونین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے صوبائی سطح پر رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کو یقینی طور پر حل کیا ہے۔