وحدت کالونی: تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹائروں تلے کچل ڈالا

09-07-2025

(لاہور نیوز) وحدت کالونی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے متوفی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار علی سلمان موقع پر جاں بحق ہو گیا، مقامی افراد نے کار سوار کو پکڑ لیا جبکہ پولیس بھی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، مقدمہ درج کر کے گاڑی قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔