مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
09-07-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیالکوٹ موٹروے پراہلکار تن پیر دربار کے قریب ناکہ پر موجود تھے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے، پتہ چلا کہ گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ گرفتار زخمی ڈاکو چوری، جھپٹا، منشیات فروشی کے 10 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے، دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔