محکمہ موسمیات کی 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن کی پیشگوئی

09-06-2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے پاکستان میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب مکمل چاند گرہن کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان میں رات 10:30 سے  11:52 تک دیکھا جا سکے گا، چاند گرہن ایشیا، یورپ اور مختلف افریقی ممالک میں بھی نظر  آئے گا۔