گڑھی شاہو ریلوے گراؤنڈ سے میلاد مصطفیﷺ کے جلوس کا آغاز

09-06-2025

(ویب ڈیسک) گڑھی شاہو ریلوے گراؤنڈ سے میلاد مصطفیﷺ کے حوالے سے جلوس نکالا گیا۔

مولانا حفیظ اللہ سہروردی کی سربراہی میں جلوس کا آغاز ہو گیا، جلوس کا مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا، جلوس کے شرکا پر گل پاشی کی گئی، ساتھ ہی جلوس کے شرکا کے لئے سبیل اور لنگرنیاز بھی تقسیم کی گئی۔ جلوس میں چیئرمین تاجر رہنما خلیفہ عثمان، چیئرمین رفیق خان، راجہ زاہد، میاں امجد ، سماجی رہنما اظہر فاروقی، عارف خان، خلیفہ انجم، خلیفہ عمران، خلیفہ حسیب سمیت دیگر  نے شرکت کی۔ جلوس کیرج شاپ، سنگھ پورہ، گڑھی شاہو بازار سے ہوتا ہوا علامہ اقبال روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔