قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم آذربائیجان سے گرفتار

09-05-2025

(لاہور نیوز) قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو سی سی ڈی نے آذربائیجان سے گرفتار کر لیا۔

سی سی ڈی پنجاب کے سپیشل آپریشنز سیل  نے آذربائیجان میں کامیاب کارروائی کی، اشتہاری غلام عباس سال 2015 میں سیالکوٹ کے شہری کو قتل کر کے آذر بائیجان فرار ہو گیا تھا۔ سی سی ڈی پنجاب کے سپیشل آپریشنز سیل نے مجرم اشتہاری کا انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، سی سی ڈی ٹیم مجرم اشتہاری غلام عباس کو  لے کر آذربائیجان سے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے ڈی آئی جی عمر سلامت، آر او گوجرانوالہ اور سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم کو شاباش دی۔ ترجمان سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ممالک مفرور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔