جوہر ٹاؤن: میڈیکل سینٹر میں لگنے والی آگ سے ملازم جھلس گیا

09-05-2025

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں میڈیکل سینٹر میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر ملازم جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق 36 سالہ کلیم اللہ کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔