عید میلاد النبی ﷺ: حکومت پاکستان کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

09-05-2025

(لاہور نیوز) حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سفارش سزاؤں میں کمی کی سپیشل ریمیشن پالیسی 2025 کے تحت تجویز کی گئی ہے۔