عید میلاد النبی ﷺ: پنجاب اسمبلی کی عمارت برقی قمقموں سے سج گئی

09-05-2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی عمارت کو عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

12 ربیع الاول پر اسمبلی کی نئی اور پرانی عمارتیں دیدہ زیب مناظر پیش کرنے لگیں، سبز روشنیوں سے سجائی گئی پنجاب اسمبلی کی عمارتوں کے دلکش مناظر آنکھوں کو خوبصورت لگ رہے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی  نے امت مسلمہ کو  12ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی اور کہا کہ نبی کریم ﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔