لاہور: گھریلو تنازعات پر نوجوان اور خاتون کی خودکشی کی کوشش
09-05-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں گھریلو تنازعات کے باعث دو افراد نے خودکشی کی کوشش کی، دونوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے ساندہ میں 20 سالہ نوجوان بلال نے گھروالوں سے جھگڑے کے بعد زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی، نوجوان کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح شاہدرہ ٹاؤن میں 35 سالہ خاتون صوبیہ نے سسرالیوں سے جھگڑے کے بعد کیمیکل پی لیا جس کے بعد خاتون کی حالت غیر ہو گئی جس پر اسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔