بادامی باغ: اغوا کے بعد نوجوان کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا
09-05-2025
(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے مبینہ اغوا کے بعد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق سکندر کی تشدد زدہ لاش بادامی باغ کے علاقے سے ملی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش واپس ملنے پر ورثا نے ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر راوی روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ متاثرین کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔