لاہور بورڈ: 10 ستمبر کو ہونیوالے میٹرک کے امتحانات 29 ستمبر کو ہوں گے
09-05-2025
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ میں چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب میٹرک کا امتحان 29 ستمبر کو لیا جائے گا۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان اور ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز نعمان جمیل بھی چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات 10 ستمبر کو ہونا تھے تاہم سیلاب کی وجہ سے 340 میں سے 113 امتحانی سنٹر متاثر ہوئے ہیں، اب میٹرک کا امتحان 29 ستمبر کو لیا جائے گا۔