گڑھی شاہو: ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
09-05-2025
(لاہور نیوز) گڑھی شاہو پولیس نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سر عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان احمد اور نبیل کے قبضے سے غیر قانونی 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پٹرولنگ ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کی شناخت گڑھی شاہو چوک کے قریب کی گئی۔ ملزمان کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔