حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کا بڑے شہروں پر فوکس کرنے کا فیصلہ
09-05-2025
(لاہور نیوز) حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس نے 5 بڑے شہروں پر فوکس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے ون سٹی ون روڈ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی پر فوکس کیا جائیگا۔ لاہور کی 6 شاہراہوں، باقی شہروں کی 1-1 شاہراہ پر کارروائیاں کی جائیں گی، ٹریفک پولیس حادثات، ٹریفک روانی، تجاوزات کے خاتمے کیلئے کام کرے گی۔ مخصوص روڈز پر حادثات میں کمی، تجاوزات کو ختم کرنا ہو گا، حادثات پر قابو، ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے اضافی نفری لگائی جائے گی۔