سیلابی صورتحال، پنجاب سیف ایپ ’ زیرو ریٹ‘ کر دی گئی

09-05-2025

(لاہور نیوز) سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب سیف ایپ زیرو ریٹ کر دی گئی، ایپ اب موبائل میں بیلنس ،انٹرنیٹ پیکیج نہ ہونے کے باوجود بھی کام کریگی۔

زیرو ریٹ ہونے سے ایپ سے عوام کو ایمرجنسی میں تمام سہولیات میسر ہونگی، پی ٹی اے نے تمام موبائل نیٹ ورکس پر پنجاب سیف ایپ زیرو ریٹنگ کرنے کا حکم دے دیا۔ مشکل حالات میں عوام 15 پر براہِ راست مدد حاصل کر سکیں گے، قدرتی آفات ،سیلاب میں پنجاب سیف ایپ عوام کی فوری رہنمائی کرے گی۔ ایپ کے ذریعے ریسکیو اور دیگر اداروں تک فوری رسائی ممکن ہو گی، حکومت پنجاب  نے موبائل کمپنیوں کو کل تک زیرو ریٹنگ کی ہدایت کی تھی۔ اقدام کا مقصد متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو بروقت امداد فراہم کرنا ہے، ریسکیو ٹیموں تک رسائی اب بغیر کسی اضافی خرچ کے ممکن ہو گی۔