نواب ٹاؤن: 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
09-05-2025
(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شبیراحمد عرف کاکا اور فیضان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز پسٹل ،گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایس ایچ او نواب ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے ہیں،مزید تحقیقات جاری ہیں۔