گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
09-05-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہورگلوکارہ قراۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں برائون ریچھ نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گلوکارہ زخمی ہوگئیں ۔
گلوکارہ پر دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کیا ، واقعہ کے بعد گلوکارہ کو فوری طور پر سکردو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق ریچھ کے حملے میں قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک گانے کی شوٹنگ کیلئے دیوسائی میں موجود تھیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دیوسائی میں کیمپنگ ہمیشہ ہوٹلوں یا محفوظ مقامات کے قریب کریں، تاکہ کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔