سول لائن ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، اہم ملزم گرفتار

09-05-2025

(لاہور نیوز) سول لائن ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عاطف کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عاطف کو گوندی پیر دربار گڑھی شاہو سے دوران پٹرولنگ گرفتار کیا گیا، ملزم عاطف کو آن لائن آرڈر کے ذریعے مطلوبہ لوکیشن پر ہیروئن کی سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیا، پولیس نے تلاشی کے دوران اس سے ایک شاپر میں چھپائی ہوئی 477 گرام ہیروئن برآمد کی۔ ترجمان  نے مزید بتایا کہ ملزم پر منشیات کی فروخت اور فراہمی کا مقدمہ درج کر کے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔ ایس پی سول لائنز  نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے تاکہ شہر کو اس خطرناک لعنت سے پاک کیا جا سکے۔