غالب مارکیٹ: جواں سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق
09-04-2025
(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق حسنین آباد کی 20 سالہ عائشہ گھر کی چھت کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو کر زخمی ہوئی، طبی امداد کیلئے فوری سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عائشہ کی موت حادثہ ہے تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔