جناح ہاؤس حملہ کیس: ضمانت منظور ہونے پر عمران خان کا بھانجا جیل سے رہا

09-04-2025

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے احکامات کے بعد روبکار آج جمع کروائی گئی جس کے نتیجے میں شاہریز کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل  نے گزشتہ روز شاہریز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔