لاہور سمیت پنجاب بھر میں اہم تعلیمی امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
09-04-2025
(لاہور نیوز) سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں اہم تعلیمی امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور بورڈ اور دوسرے تعلیمی بورڈز نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، اب میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 29 ستمبر سے ہو گا، اس سے پہلے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہونا تھے۔ اب پنجاب کے کئی حصوں میں سیلاب اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر یہ امتحانات تقریباًً تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، نئی ڈیٹ شیٹ کچھ دن میں جاری کر دی جائے گی۔ پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، واضح رہے کہ میٹرک کے دوسرےسالانہ امتحان میں شریک ہونے کے لئے تیاری کرنے والے سٹوڈنٹس ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپ ملنے کا انتظار کر رہے تھے۔ بورڈ حکام کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیئرمین اب امتحانات کی نئی تاریخ کے مطابق ڈیٹ شیٹ کافیصلہ کرے گی جس کے بعد رولنمبر سلپ جاری کی جائے گی۔