ہنجروال: بیوہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
09-04-2025
(لاہور نیوز) ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بیوہ خاتون 4 بچوں کے ساتھ منصورہ بازار عباس سکیم میں رہائش پذیر تھی، بیوہ خاتون بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کسی کام کی تلاش میں تھی کہ اسی دوران ملزم منور ساجد نے کام پر رکھوانے کا لالچ دیا اور اسے اپنے ساتھ لے جا کر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیوہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم منور ساجد گرفتار کر لیا گیا، ملزم مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔