12 ربیع الاول: لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھیٹرز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

09-04-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹ نے 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی  جانب سے تھیٹرز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز اب اتوار کے روز سے دوبارہ کھلیں گے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ بارہ ربیع الاول لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز احتراماً بند رہیں گے۔