شاداب خان کا ری ہیب جاری، فزیکل ٹریننگ شروع

09-04-2025

(لاہور نیوز) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کندھے کی انجری سے صحت یابی کے بعد ری ہیب جاری ہے، انہوں نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔

شاداب خان نے 5 جولائی کو انگلینڈ میں دائیں کندھے کی سرجری کرائی تھی، یہ آپریشن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔ انجری کے باعث شاداب خان ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے تاہم اب وہ بحالی کے پروگرام کے تحت فزیکل ٹریننگ اور فٹنس ایکسر سائز کر رہے ہیں۔ انسٹا گرام پر شاداب خان کی ایک نئی ریل بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں ریکوری ٹریننگ اور فٹنس ایکسرسائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ری ہیب جاری ہے، آپ سب کے ساتھ اور دعاؤں کا شکریہ، ویڈیو سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ آل راؤنڈر میدان میں واپسی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔