دھرم پورہ : تیز رفتار کار کی رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی
09-04-2025
(لاہور نیوز) دھرم پورہ میں تیز رفتار کار نے رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق کار سوار بھی گاڑی میں موجود اپنی ہی پسٹل سے گولی چلنے سے زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد اہل علاقہ اور دکانداروں نے کار سوار کو پکڑ لیا،زخمی کار سوار کی شناخت صائم کے نام سے ہوئی، واقعہ تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، کار سوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔