دریائے راوی میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی، بہاؤ اب بھی بلند
09-04-2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران دریائے راوی میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 82 ہزار 140 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سائفن کے مقام پر 91 ہزار 463 کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔ اسی طرح شاہدرہ کے مقام پر پانی کی مقدار 90 ہزار 500 کیوسک ہے، ہیڈ بلوکی کے مقام پر بہاؤ ایک لاکھ 18 ہزار 520 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جبکہ سدھنائی ہیڈ ورکس پر سب سے زیادہ پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 690 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگرچہ دریائے راوی میں پانی کی سطح میں کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے، لیکن موجودہ بہاؤ اب بھی کافی زیادہ ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، متعلقہ ادارے صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔