لاہور: گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی، خاتون سمیت 2 کسٹمز افسر گرفتار

09-03-2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی میں ملوث محکمہ کسٹمز کے 2 افسران کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں میں ڈپٹی کلکٹر مریم جمیلہ اور اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا شامل ہیں، ملزموں  نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے کسٹم آکشن کی جعلی آئی ڈیز بنائیں، ملزمان جعلی آئی ڈیز بنانے اور گاڑیوں کی جعلی ویریفکیشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ملزمان موٹر رجسٹریشن اتھارٹی اور پرائیویٹ افراد سے مل کر فراڈ کر رہے تھے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا  گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔