ایل ڈی اے سٹی: 6 بلاکس میں پلاٹوں کا قبضہ کھولنے کی منظوری

09-03-2025

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیوں کیلئے بڑی خبر، ایل ڈی اے نے6 بلاکس میں پلاٹوں کا قبضہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے 6 بلاکس کے 4 ہزار پلاٹوں کا قبضہ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے، بلاک اے ون ، بلاک بی ون ، بلاک ایچ کے  بلاک ایل، بلاک جی اور بلاک جے کے پلاٹوں کا قبضہ کھولا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق  نے بتایا کہ انجینئرنگ ونگ نے ڈویلپمنٹ ورکس مکمل کر کے قبضہ کھولنے کی راہ ہموار کی تھی، ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ نے 6 ماہ سے ورکنگ مکمل کر کے فیصلہ حکام پر چھوڑ رکھا تھا۔ قبضہ کھلتے ہی الاٹی، مالکان قبضہ لینے کے بعد فوری کنسٹرکشن کیلئے منظوری لے سکیں گے تاہم آئندہ ہفتے بلاکس کے پلاٹوں کا قبضہ کھول دیا جائے گا۔