کیاہانیہ عامر کی طبیعت ناساز ہے؟اداکارہ کی ماسک والی تصویر نے مداحوں میں تشویش پیدا کردی

09-03-2025

(ویب ڈیسک) ہانیہ عامر کی صحت سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں جس کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں ہوپا رہی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامرنے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کر دی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔تصویر میں ہانیہ عامر کے چہرے پر آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے جبکہ وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ کے اشارے سے "ٹھیک" ہونے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی یہ حالت دیکھ کر مداحوں نے کمنٹس میں ان کی صحت کے بارے میں فکر مندی ظاہر کی۔ مداحوں نے انسٹاگرام پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے دعا کی کہ ہانیہ عامر جلد صحتیاب ہو جائیں۔ کچھ صارفین نے پوچھا کہ آیا انہیں سانس کی بیماری ہے یا یہ صرف کسی شوٹنگ یا کسی اور وجہ سے لی گئی تصویر ہے۔ کئی فین پیجز نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کیں کہ وہ صحت مند رہیں اور جلد اپنی پرانی مسکراہٹ کے ساتھ نظر آئیں۔مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے اضطراب اور تشویش کے باوجود تاحال ہانیہ عامر نے اپنی اس تصویر کی وضاحت نہیں کی کہ وہ بیمار ہیں یا یہ کسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ جس کے باعث سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں اور مداح ان کی اصل حالت جاننے کے منتظر ہیں۔