لاہور: آن لائن بیٹنگ ایپس کی پروموشن کرنیوالا ملزم گرفتار
09-03-2025
(لاہور نیوز) یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے لاہور نے آن لائن بیٹنگ ایپس کی پروموشن کرنے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مدثرحسن کے نام سے ہوئی جو یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے غیرقانونی بیٹنگ ایپس پروموٹ کر رہا تھا۔ این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم مدثرحسن متعدد آن لائن بیٹنگ ایپس کی پروموشن کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرنے کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔