لاہور: دوہرے قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
09-03-2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کےمقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ نے جین مندر سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا، کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا، ملزم کیخلاف تھانہ سندر لاہور میں قتل کے 2 مقدمات درج ہیں۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 4 سال سے روپوش تھا، گرفتار ملزم شہزاد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔