جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ہم ڈیم کی بات شروع کر دیتے ہیں: مریم اورنگزیب

09-03-2025

(لاہور نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ہم ڈیم کی بات شروع کر دیتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیمز بننے چاہئیں، پانی کی سٹوریج ہوتی ہے، یہ سب فلڈ مینجمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کا ایک بھرپورعمل ہوگا، متاثرین کو کہیں منتقل کر کے انہیں گھر بنا کر دینے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی متاثرین کو ایسی جگہ شفٹ کریں جہاں سیلاب کا خطرہ نہ ہو، جنگلات کی حفاظت کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے لکڑی کی کٹائی روکنے پر کام کر رہے ہیں، واضح کیا جائے گا کہ کون سے پانی کے قدرتی راستے ہیں۔