پینگولن کونالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

09-03-2025

(لاہور نیوز) پینگولن کونالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں پھینکنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی، محکمہ وائلڈ لائف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کوقلعہ احمد آباد ضلع نارووال سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عزم ہے کہ پاکستان کی قیمتی جنگلی حیات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا،جنگلی حیات پر ظلم کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔