ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
09-02-2025
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول ، چھ ستمبر کو عید میلاد النبی کے موقع پرملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیبنٹ ڈویژن نے بارہ ربیع الاول کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سال عید میلاد النبی اور یومِ دفاعِ پاکستان اتفاق سے ایک ہی دن آ رہے ہیں، ان دونوں دنوں کی مناسبت سے 6 ستمبر بروز ہفتہ کو چھٹی ہو گی، چھ ستمبر کو پاکستان کے تمام سرکاری، غیر سرکاری دفاتر، کاروباری ادارے، تعلیمی ادارے، کارخانے اور پبلک سروس کے تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بھی بند رہیں گے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔