لاہور: نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ، ٹیپا نے باقاعدہ کام شروع کر دیا

09-02-2025

(لاہور نیوز) ٹیپا نے نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازے کی تعمیر کے منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔

نیلا گنبد پارک اور فوارہ مکمل مسمار کر کے زمین کی جانچ پڑتال کا ٹیسٹ شروع کر دیا گیا، ٹیپا نے مشین لگا کر سوائل ٹسٹنگ اور پائل ٹسٹنگ کا عمل بھی شروع کر دیا، ریگ مشین لگا کر پائلنگ کا عمل شروع کیا گیا جسے کامیابی سے مکمل کرنا لازم ہو گا۔ ٹیپا 3 منزلہ زیر زمین پارکنگ پلازہ سٹیٹ آف دی آرٹ بنائے گا، ٹیپا نے پرائیویٹ کمپنی کے چینی اشتراک سے منصوبے کا ٹینڈر پراسیس مکمل کر لیا، ٹیپا نیلا گنبد کی بحالی، پارکنگ پلازہ کے اپر ایریا کی بحالی پر 70 کروڑ علیحدہ سے خرچ کرے گا، سٹیٹ آف دی آرٹ سٹنگ ایریاز، لینڈ سکیپنگ و دیگر بیوٹیفکیشن ورک کیا جائیگا۔