دو ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، ادارہ شماریات
09-02-2025
(لاہور نیوز) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دو ماہ میں کل برآمدات 5 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں، دو ماہ میں کل درآمدات 11 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں برآمدات ماہ جولائی کے مقابلے میں 9.98 فیصد کم ہوئیں، ماہ اگست میں درآمدات ماہ جولائی کے مقابلے میں 9.35 فیصد کم ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2024 کی نسبت اگست 2025 میں برآمدات 12.5 فیصد کم ہوئیں، اگست 2024 کی نسبت اگست 2025 میں درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔