امام کی کاؤنٹی کپ میں چوتھی سنچری، ٹیم کو سیمی فائنل نہ جتوا سکے

09-02-2025

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کاؤنٹی ون ڈے کپ میں چوتھی سنچری جڑ دی۔

کاؤنٹی ون ڈے کپ میں یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے سیمی فائنل میں ہمپشائر کے خلاف رواں ایونٹ میں چوتھی سنچری سکور کی۔ ہمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے ، بارش سے متاثرہ میچ میں یارکشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 254 رنز کا ہدف ملا ۔ ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے 97 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے، امام الحق نے ون ڈے کپ کی 8 اننگز میں 4 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 688 رنز بنائے۔