معرکہ حق کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا یوم دفاع و شہدا کا پرومو ریلیز
09-02-2025
(لاہور نیوز) معرکہ حق کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا یوم دفاع و شہدا کا پرومو جاری کر دیا گیا۔
پرومو میں افواجِ پاکستان کی جرات و شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بری، فضائی اور بحری فوج کی قربانیاں، قوم کے حوصلے اور ایمان کی روشن علامت ہیں، پرومو معرکہ حق کی عظیم فتح، دشمن پر غلبہ اور وطن کے دفاع کی انمول داستان ہے۔ دفاعِ وطن ہی بقائے وطن کا ضامن ہے، قوم کا پاک فوج کو سلام۔