پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 7 تحریری اور 3 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
09-01-2025
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 7 تحریری اور 3 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، واسا لاہور، ٹیپا اور آر ڈی اے میں بھرتی سمیت دیگر نتائج جاری کئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق واسا لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی 3اسامیوں کیلئے14 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیپا کی 9 اسامیوں کیلئے45امیدوار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن کی ایک اسامی کیلئے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں ریسرچ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کی ایک اسامی کیلئے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ مائنز لیبرویلفیئرآرگنائزیشن، مائنزاینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک آسامی کیلئے5 امیدوار، سپیشل ایجوکیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹرکی 4 اسامیوں کیلئے 24 امیدوار، لوکل گورمنٹ میں میونسپل آفیسر فنانس کیلئے 4 امیدوار، پروفیسرآف آرتھوپیڈک سرجری کی ایک آسامی کیلئے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قراردیاگیا ہے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرآف ہیماٹالوجی کی آسامیوں پر5 امیدواروں کو حتمی طورپرکامیاب قرار دیا گیا ہے۔