موبائلز سکواڈ چیکنگ: 27 اشتہاریوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر گرفتار

09-01-2025

(لاہور نیوز) موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 27 اشتہاری، 7 عادی ملزمان اور 19 عدالتی مفرور گرفتار کر لئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزموں کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 72386 سے زائد افرادکاریکارڈچیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر 18051گاڑیاں اورموٹرسائیکلوں کوچیک کیاگیا۔ چیکنگ کے دوران 3 پستول اور رائفل برآمد کی گئیں جبکہ سیاہ پیپر، نیلی بتی والی 198 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔