راوی روڈ: سسرالیوں نے بہو کو گولی مار کر زخمی کر دیا

09-01-2025

(لاہور نیوز) راوی روڈ، سسرالیوں نے لڑائی جھگڑے کے دوران خاتون کو گولی مار دی۔

مریم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق خاتون کو سینے پر گولی لگی ہے، خاتون کو گولی مارنے کے بعد ملزمان کی جانب سے لڑکی کا ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے دیور نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا جبکہ خاتون کا شوہر تاحال غائب ہے مزید تفتیش جاری  ہے، جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔