نواں کوٹ: غالب مارکیٹ، ہیئر اور کاہنہ کے علاقوں سے لاشیں برآمد
09-01-2025
(لاہور نیوز) نواں کوٹ، غالب مارکیٹ، ہیئر اور کاہنہ کے علاقوں سے لاشیں برآمد ہو گئیں۔
ایدھی ترجمان نے بتایا کہ نواں کورٹ سٹرک کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ دوسری جانب غالب مارکیٹ، گلبرگ مارکیٹ کے قریب سے 52 سالہ جبکہ بیدیاں روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، اسی طرح کاہنہ اور ڈیفنس روڈ کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے چاروں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں تاہم ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے۔