لاہور: حضرت میاں میرؒ کا سالانہ عرس آج سے شروع ہو گا

09-01-2025

(لاہور نیوز) عرس تقریبات کا آغاز آج پیر کے روز مزار شریف پر چادر پوشی کی ادائیگی سے ہو گا، تقریبات میں صوبائی وزیرِ اوقاف چوہدری شافع حسین شریک ہوں گے۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری خصوصی شریک ہوں گے، تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورخالد محمود سندھو شریک ہونگے۔ ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر شریک ہوں گے، چیئرمین امورِ مذہبیہ کمیٹی صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان سمیت زائرین شرکت کرینگے، لنگر، صفائی اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔